10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان کے نظام کو باہر سے کوئی بھی متاثر نہیں کرسکے گا:شہریار آفریدی


پاکستان

30/Mar/2019

News Viewed 1744 times

پاکستان کے نظام کو باہر سے کوئی بھی متاثر نہیں کرسکے گا:شہریار آفریدی

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی نظام کو اب کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی اب باہر سے کوئی بھی اسے متاثر نہیں کر سکے گا۔
شہریار خان آفریدی رینجر ہیڈکواٹر ز کراچی میں26ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اپنا کام بخوبی نبھا رہی ہے کراچی میں پہلے کی نسبت امن قائم ہو چکا ہے ۔

مزید جانیں:پانچویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید جانیں:آٹھویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا تھا سندھ میں پاک فوج نے نے پچھلے 5سالوں میں 16ہزار آپریشن کیے اور 12ہزارزائد دہشتگرد گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیے پاک آرمی کے ان آپریشنز کی وجہ سے کراچی میں آج امن قائم ہو چکا ہے ۔
کراچی میں اب پھر سے تجارتی اور معاشی ذرائع قائم ہو چکے ہیں اور اب امن اسی طرح قائم رہے گا پاکستان کے اندرونی نظام کو اب کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی ۔باہر سے کوئی بھی اس نظام کو متاثر نہیں کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں